اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ چیرمین پاکستان دفاعی کمیٹی نے کہا ہے کہ تمام پاکستانی ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان طے پانے والے ممکنہ جوہری معاہدے کے حق میں ہیں اور اس حوالے سے یک آواز ہیں.
ايرنا سے بات كرتے ہوے سينٹر مشاہد حسين سيد نے كہا كہ ممكنہ جوہري معاہدے كے حوالے سے پاكستان ميں كوئي دو رائے نہيں.
انہوں نے كہا كہ ہم طاقت كے استعمال كي سختي سے مخالفت كرتے ہيں، دوسرا ہم سمجھتے ہيں كہ ان كے ساتھ امتيازي سلوك نہ ہو اور ہم يہ سمجھتے ہيں كہ جوہري تنازع كے حل سے خطے ميں امن اور استحكام آئے گا.
پاكستاني ركن پارليمنٹ كا كہنا تھا كہ ايران اور گروپ 1+5 كے درميان ہونے والا معاہدہ بہت اہميت كا حامل ہے جو خطے ميں امن اور استحكام لانے ميں اہم كردار ادا كرے گا.
انہوں نے مزيد كہا كہ ايران جوہري تنازعہ پچھلے كئي سالوں سے چل رہا تھا مگر لگتا ہے اس دفعہ تمام فريق اس مسئلہ كو اپنے منطقي انجام تك پہنچانے ميں بہت سنجيدہ ہيں.
مشاہد حسين نے كہا كہ اس معاہدے كا ہر سطح پر خير مقدم كيا جانا چاہيے.
پاكستاني سياستدان كا كہنا تھا كہ تمام فريق ايسا معاہدہ چاہتے ہيں جس ميں سب كا فائدہ ہو.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲